پلے گروپ
چھوٹے بچوں کو محبت بھرے ماحول میں بیٹھنے، سننے، بولنے، کھیلنے اور بنیادی چیزیں سمجھنے کی عادت ڈالی جاتی ہے۔
- موزوں: ابتدائی طلبہ
- توجہ: اعتماد اور عادات
- تعلیم: سرگرمیوں کے ذریعے
معیاری تعلیم۔ جدید مہارتیں۔ کردار سازی۔ مضبوط بنیاد۔ روشن مستقبل۔
سنابل ایجوکیشن سسٹم میں تعلیم کا مقصد صرف کتابیں مکمل کروانا نہیں، بلکہ بچے کی سوچ، اخلاق، اعتماد اور عادتوں کو بہتر بنانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچہ پڑھائی میں بھی مضبوط ہو اور زندگی میں بھی ذمہ دار بنے۔
اسی لیے ہمارے تعلیمی ماحول میں نصابی تعلیم کے ساتھ قرآن، اخلاق، گفتگو کا اعتماد، کمپیوٹر کی بنیادی سمجھ اور اچھی عادات کو روزانہ کی تربیت کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بچے تب بہتر سیکھتے ہیں جب انہیں اچھا ماحول، شفقت، نظم و ضبط اور مسلسل رہنمائی ملے۔
بنیادی مضامین کو آسان انداز میں سمجھایا جاتا ہے تاکہ بچہ اگلی کلاسز کے لیے مضبوط بنیاد حاصل کرے۔
قرآنِ مجید، تجوید، مسنون آداب اور اسلامی اخلاق کو بچوں کی روزانہ تربیت میں شامل رکھا جاتا ہے۔
بچوں کو صاف انداز میں بات کرنے، سوال کرنے، سمجھ کر جواب دینے اور بنیادی کمپیوٹر استعمال کرنے کی مشق کروائی جاتی ہے۔
سچ بولنا، بڑوں کا احترام، صفائی، وقت کی پابندی اور ذمہ داری جیسی عادات بچوں میں روزمرہ practice سے پیدا کی جاتی ہیں۔
والدین کو بچے کی پڑھائی، عادات اور progress کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ گھر اور school دونوں طرف سے رہنمائی جاری رہے۔
صاف کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، نگرانی اور منظم ماحول بچوں کو اطمینان کے ساتھ سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
چھوٹے بچوں سے لے کر پرائمری سطح تک ہر کلاس کو بچے کی عمر، سمجھ اور ضرورت کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
چھوٹے بچوں کو محبت بھرے ماحول میں بیٹھنے، سننے، بولنے، کھیلنے اور بنیادی چیزیں سمجھنے کی عادت ڈالی جاتی ہے۔
نرسری میں بچے زبان، اعداد، رنگ، shapes، نظم و ضبط اور class participation کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔
پریپ / کے جی میں reading، writing، basic maths اور class confidence پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
کلاس 1 تا 5 میں concepts، handwriting، reading habit، discipline اور اخلاقی تربیت کو ساتھ لے کر چلایا جاتا ہے۔
آپ داخلے کے لیے message بھیجیں یا واٹس ایپ پر ہماری team سے بات کریں۔
کیمپس آ کر staff سے ملاقات کریں، بچے کی class کے بارے میں رہنمائی لیں اور ماحول خود دیکھیں۔
داخلے کا عمل مکمل کریں اور بچے کو ایک اچھے تعلیمی ماحول میں بااعتماد آغاز دیں۔
حافظ شبیر احمد، حافظِ قرآن اور وفاق المدارس پاکستان سے فاضل ہیں۔ انہوں نے عربی و اسلامیات، تاریخ و سیاسیات، عربی فاضل، تربیتِ اساتذہ اور صحافت کے شعبوں میں تعلیم حاصل کی ہے۔
سنابل ایجوکیشن سسٹم کے ساتھ ساتھ وہ گزشتہ 17 سال سے قرآنک سینٹر آن لائن قرآن اکیڈمی بھی چلا رہے ہیں۔ وہاں دنیا بھر کے طلبہ کو تجوید کے ساتھ قرآنِ مجید اور بنیادی اسلامی تعلیمات آسان انداز میں پڑھائی جاتی ہیں۔
فی الحال سنابل ایجوکیشن سسٹم میں پلے گروپ سے کلاس 5 تک داخلے دستیاب ہیں۔
جی ہاں، قرآنِ مجید، تجوید، اسلامی آداب اور اخلاقی تربیت کو باقاعدہ نظام کا حصہ رکھا گیا ہے۔
والدین فون، واٹس ایپ، داخلہ فارم یا کیمپس وزٹ کے ذریعے داخلے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
داخلے، کلاس رہنمائی، فیس معلومات یا کیمپس وزٹ کے لیے ہماری team سے رابطہ کریں۔